سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ کم کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام میں تبدیلی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کو پانچ سال سے کم کر کے چار سال کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارچ 2026 میں پہلے اور واحد مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا
لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
لاء کالج کے معیار میں بہتری
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم لاء کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں، نہ کہ کالج بند کر دیں۔ ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔
سماعت کی معطلی
آئینی بنچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔








