190 ملین پاؤنڈ کیس؛ نیب نے کیس کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا

نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج لاہور: مینار پاکستان جانے والے راستے بند، سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات
کیس کی اہم پیشرفت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں کی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب نے کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔
جاوید ارشد کی تعیناتی
جاوید ارشد کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے، نیب نے اس کی باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔