عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا

اسلام آباد میں عدالت کی کاروائیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے بنی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر
وزارت قانون کو دوبارہ خط
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کیلئے دوبارہ وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ وزارت قانون سے پہلے خط کا کوئی جواب نہ آنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔
سماعت کی صورتحال
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں。