وزیرآباد: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
وزیرآباد میں موٹرسائیکل اور ٹرک کا حادثہ
وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرآباد میں ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹرک نے ایک موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ اس افسوسناک واقعے میں 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔
ریسکیو کاروائیاں
ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








