پنجاب کے مختلف اضلاع سے ’’را‘‘ کے 6 سہولت کار گرفتار

گرفتاریوں کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھارتی ایجنسی "را" کے 6 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 167 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن یلغار میں دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے۔ بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقدمات پر حملے شامل تھے۔