جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کا عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں گزارنا پڑگئے
علیمہ خان کی تشویش
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، وہ پریشان ہیں، ہمیں بھی بڑا دکھ ہوا کہ دنیا کے بڑے بڑے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی ان کو مائنس نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کی ایئر لائن نے پروازوں کا نیٹ ورک 110 شہروں تک بڑھا دیا
عمران خان کا عزم اور پارٹی کی مضبوطی
انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہے، پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ وہ بندہ جس کو پانچ دن میں تین سزائیں سنائی گئیں، اور 45 سال کی سزا دی گئی، 300 سے زیادہ کیس کروائے گئے، اہلیہ کو جیل میں رکھا گیا، ہر قسم کی زیادتی ہوئی ان کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان
سہولیات کی عدم دسترسی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا گیا، اس کے باوجود وہ ڈٹا ہوا ہے۔ عوام ان کے ساتھ ہے، انہی کا یہ ووٹ، انہی کی یہ پارٹی اور انہی کی یہ اسمبلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
لیڈرشپ کی پختگی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لیڈر ہیں، لیڈر تھے اور لیڈر رہیں گے، چاہے وہ جیل میں ہوں یا جیل سے باہر وہ چیئرمین تھے، چیئرمین ہیں اور چیئرمین رہیں گے۔ انہی کے احکامات پر عملدرآمد ہوگا، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک ہے نا بانی کے مقابلے میں کوئی گروپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
متفقہ قیادت
ان کا کہنا تھا کہ بانی کی لیڈرشپ میں سب متفق ہیں، اسی کو پارٹی کہتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی ایسا گروپ نہیں ہے جسے میں فارورڈ بلاک کہوں۔ بانی کی رہائی کیلئے تحریک بھی چلائیں گے، لیکن عدالتوں سے بڑی مایوسی ہوئی۔
ریاستی ظلم اور رہائی کی تحریک
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عمران خان کو اندر رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں ہوا۔ 26 ترمیم بھی آڑے آگئی، لوگوں پر گولیاں بھی چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بندوبست ضرور ہوگا۔








