پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کوجوابدہ ہیں: یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کا خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات ،میڈیا کے طالبعلموں کیلیے اہم اعلان کر دیا
منتخب ہونے کا شکریہ
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ارکان سینیٹ نے مجھے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا تھا جس کیلئے میں ان کا اب بھی شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اگلی بار پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
عوام کی طاقت اور سیاسی تاریخ
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کے سامنے جواب دہ ہیں، بےنظیر بھٹو شہید اور محمد نواز شریف نے لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، عوام کی طاقت سے 1972 کے آئین کو بحال کیا تھا۔
صحافیوں کی تربیت کا اہتمام
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ اور پارلیمانی صحافیوں کی تربیت کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی ہے۔