عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں: ملک احمد بھچر

اہم بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا 1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش
بجٹ کی صورتحال
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کا سیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات سامنے آرہی ہیں۔ پنجاب کے صحت کے معاملے میں یہ غیر سنجیدہ ہیں، حکومت نے بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی مکمل ختم
ہسپتالوں کی حالت
انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا، چلڈرن ہسپتال کیلئے بھی ایک روپیہ نہیں بڑھایا گیا، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار
جنوبی پنجاب کا بجٹ
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے، کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے، انفراسٹرکچر میں گھپلا زیادہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تو جج تقرری کا اختیار جوڈیشل کمیشن کا ہے، جسٹس محمد علی مظہر
پولیس اور مزید کمی
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں، انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں۔ وزیر خزانہ نے بجٹ پڑھ دیا، تب ان کو خامیوں کا پتہ چلا، یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں، عدالتیں خود قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا، بچہ جاں بحق، والد زخمی
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا مستقبل
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے بند کیا جا رہا ہے۔
احتجاج کا اعلان
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے۔ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا۔