صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے

نواز شریف کا مری میں قیام
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا، ایک اور کمپنی کو سرمایہ کاری سے روک دیا
سفر کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیانیوز نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے ہیں، وہ کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔
مریم نواز کا متوقع دورہ
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے، جب کہ قائد ن لیگ آئندہ چند روز مری اور پھر چھانگہ گلی میں قیام کریں گے۔