جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا موقف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
علیمہ خان کی سیاست پر تبصرہ
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے حاجی محمد اسلم کی ملاقات، کتاب ”بھنگو جاٹ قبیلہ تاریخ کے آئینے میں” پیش کی
سازشوں کا انکشاف
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، جبکہ آج علی امین گنڈاپور نے بھی اپنے خلاف سازش کا برملا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بھی مائنس نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ صرف بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے پابند ہیں۔








