ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر رکھی تھی وہ اب بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائیں گے اور آپ کے لئے ایک آسانیاں ملنے کا دور شروع ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ، 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں بالکل انجان ہیں، ورنہ آپ کو پریشانی ہوگی،البتہ جو چیز پردہ غیب سے نمودار ہوکر آپ تک پہنچے وہی بہترین ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف میڈیا اسٹریٹجسٹ محمد عاصم صدیق نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں کے سامنے سوال مت کریں، صرف اللہ کے سامنے توبہ کرکے مدد مانگیں، وہی ہے جو آپ کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے اور آپ کے لئے ہر کام میں آسانیاں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر ناراض، بی جے پی کے دور اقتدار میں اب تک کتنے دہشت گرد حملے ہوئے ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں اور جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، آپ کے لئے پردہ غیب سے ملنے والی چیز ہی بس شاندار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی۔۔۔امریکی قائمقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری ڈی لوگرفو نے بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی انجان شخص کے ساتھ مل کر کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بنے اور جو لوگ کسی جگہ پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ ابھی اپنا ہاتھ پیچھے رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 5جی کی دوڑ میں پیچھے کیوں؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ سامنے آگئی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم معاملے میں کامیابی تو ملے گی مگر پوری طرح سے نہیں، کیونکہ آپ کی توجہ ابھی دوسروں کاموں میں ہے جو آپ کو اصل راستے سے چلنے پر روک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جب بھی مشکل آئی قدرت نے آپ کی بڑی مدد فرمائی اور اب بھی انشاءاللہ ایسا ہی ہونے کی بڑی امید ہے فکر نہ کریں، آپ بس دعا کریں اللہ سب بہتر کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈی ایچ اے الاٹمنٹ لیٹر، وقت پر ڈلیوری، سرمایہ دبئی کی طرح اسکرور اکاؤنٹ میں محفوظ۔۔ ڈی ایچ اے نیو لائف ریزیڈنس میں اپارٹمنٹ حاصل کریں آسان قسطوں پر
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصے سے بیماری یا بندش وغیرہ کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ اب بڑی جلدی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس بھی راستے میں رکاوٹیں ہیں وہ دور ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ دو تین یوم مزید لے جائے گی صبر سے کام لیں، ورنہ آپ کو مزید مسئلہ ہوگا، آج البتہ روزگار کے حوالے سے اہم پیغام موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری، سختی سے عملدرآمد ہو گا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ چاہ کر بھی اب تبدیلی حاصل نہیں کر سکتے، پچھلے دنوں بڑے اچھے مواقع ضائع کئے ہیں، اب جس جگہ پر ہیں، اس میں محنت کریں، انشاءاللہ یہاں پر ہی فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان 350 ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جن دوستوں یا اپنوں پر اعتبار کررہے ہیں، وہ ناقابل اعتبار ہیں، آپ کے لئے مزید مسئلے کھڑے ہوں گے۔ ان دنوں روزگار کا خانہ جو کھلا ہے اس پر توجہ دیں تو بہتر ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اپنے مالی حالات اب بھی ٹھیک نہ کئے اتنے شاندار وقت میں تو پھر وہ کب کریں گے۔ آپ کو قسمت بار بار مواقع دے رہی ہیں، اس کو ہاتھ سے ہرگز نہ جانے دیں۔