پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امن کا خواہاں پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی پر افغانی ہونے پر شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف کیس، وزارتِ داخلہ کو 30 روز میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم
عاصم افتخار کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہوگی، ملیحہ لودھی
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گفتگو کی، پاکستان کے مستقل مندوب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے فروغ کے لئے رکن ممالک پر عزم ہیں، صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت
انہوں نے بین الاقوامی چیلنجز کے حل کے لئے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان کی صدارت کا عالمی اثر
واضح رہے کہ پاکستان کی آئندہ صدارت ناصرف عالمی سطح پر اس کی سفارتی سرگرمیوں کو نمایاں کرے گی بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیائی مؤقف کو بھی مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔