خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری ملازمین کو ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی

احتجاج کا اختتام
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تارا محمودکس معروف سیاستدان کی بیٹی،اداکارہ نے راز کیوں چھپایا؟خود ہی بتا دیا
ڈھرنے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں اور نابالغ ڈرائیورز کیخلاف حکم آ گیا
حکومتی مذاکرات
صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الاؤنس کا اعلامیہ جاری ہوتا ہے، اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔
ملازمین کا ردعمل
حکومتی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے تحریری معاہدے پر زور دیا اور دھرنا جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ پولیس نے خیبر روڈ نہ کھولنے پر ایکشن کی دھمکی دی تو ملازمین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور 6 گھنٹے سے بند خیبر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔