ایس سی او اجلاس: پاک بھارت مشیر قومی سلامتی آمنے سامنے، عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کردیا

اجلاس کا تناظر
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے شہر بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رشید ملک/نعمان اور فرانس/طفیل 60+ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
اجیت ڈوول کی باتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں بھارت کے اجیت ڈوول نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا مقبول ترین بٹنوں والا فون 4 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کردیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا جواب
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے اپنی مدلل اور زوردار تقریر میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار
اجیت ڈوول کے خاموش ہونے کی وجہ
اجیت ڈوول کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد وہ خاموش ہوگئے۔ عاصم ملک نے اجلاس میں اجیت ڈوول کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ہو چکا ہے۔
ثبوت کی موجودگی
عاصم ملک نے مزید کہا کہ بھارتی ریاست کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔