نیتن یاہو کو بچائیں گے، ٹرمپ کرپشن الزامات میں گھرے اسرائیلی وزیراعظم کے دفاع میں آگئے۔
امریکی صدر کا نیتن یاہو کے دفاع میں بیان
و ا شنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر کرپشن کے الزامات میں گھرے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفاع میں سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
نیتن یاہو کے خلاف الزامات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی پیر 30 جون کو عدالت میں پیشی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ شیری رحمان
ٹرمپ کا ردعمل
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دفاع میں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کا سیاسی مقدمے میں ٹرائل کیا جا رہا ہے، یہ سن کر حیران ہوں، سنا ہے نیتن یاہو کو پیر کے روز عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور چیمبر آف کامرس میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور فلاح و بہبود کیلیے سیمینار
مقدمے کی طوالت
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو مئی 2020 سے جاری طویل مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی ریاست حال ہی میں تاریخ کے ایک عظیم ترین لمحے سے گزری ہے، نیتن یاہو اور میں ایران جیسے دشمن سے لڑنے کے مشکل ترین لمحے سے گزرے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ کیسا برتاؤ ہوتا تھا، ان کی نظر میں ہم ملیچھ تھے، آج بھی ہیں، بڑی مایوسی ہوتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا بنا دیا۔
ٹرمپ کا مطالبہ
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی جنہوں نے اتنا کچھ کیا یہ میرے لیے ناقابل تصور ہے، نیتن یاہو پر متعدد غیر منصفانہ الزامات لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جائے، نیتن یاہو کے ٹرائل کا عمل فوری منسوخ کیا جائے، انہیں معافی دی جائے۔
امریکہ کی حمایت
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا اور اب نیتن یاہو کو بچانے جا رہا ہے، انصاف کی اس بگڑی ہوئی صورت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔








