غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 78 فلسطینی جان سے گئے، جن میں 14 بے گھر افراد شامل تھے جو امداد حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہسپتالوں کی اطلاعات
غزہ کے ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، بدھ کی صبح وسطی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں۔ غزہ حکام کے مطابق، مئی سے اب تک اسرائیل کی جانب سے امدادی مراکز پر 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کیا جائے، حامد خان نے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی۔
خان یونس میں حماس کی کارروائی
دوسری جانب خان یونس میں حماس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اُڑا دیا، جس میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
امریکی صدر کی امید
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً دو سال سے جاری جنگ جلد اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔