ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر تلملا گئے، دستخط سے انکار
بھارتی وزیردفاع کی ناراضگی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا
ایس سی او کانفرنس کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ناراض ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے شروع
دستخط سے انکار
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا ہے۔
فریقین کے الزامات
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔ مزید یہ کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔








