گورنر سندھ نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

گورنر سندھ کا فیصلے کے خلاف اقدام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادرشاہ کو اجلاس سے نہیں روکا، ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
قائم مقام گورنر کا موقف
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس تک رسائی نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائیکورٹ نے ہمارے مؤقف سنے بغیر ہی درخواست نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے دن کے وقت چاند پر لیزر شعاع بھیج کر خلائی تحقیق میں نئی تاریخ رقم کر دی
سپریم کورٹ کا ردعمل
گورنر سندھ کی درخواست پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کہا کہ یہ آئینی درخواست ہے، اس کی سماعت اسلام آباد میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔
ماضی کے واقعات
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائم مقام گورنر اویس شاہ نے کامران ٹیسوری پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بیرون ملک دورے کے دوران دفتر کی چابیاں ساتھ لے گئے ہیں، جب کہ انہوں نے دفتر میں رسائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رابطہ کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اویس شاہ کو گورنر ہاؤس کے دفتر میں داخلے کی اجازت دی تھی۔