کراچی میں کل سے تیز بارش کی پیشگوئی، سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہر قائد کے باسیوں کیلئے بلآخر تیز بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی: پیر پگارا
مون سون کا آغاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے کہا کہ کراچی میں مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز کل شام سے ہوسکتا ہے۔ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارس اینڈ کیٹل شو تقریبات پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ
بارش کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کے روز پورا دن بارش جاری رہ سکتی ہے جو وقفے وقفے سے تیز ہوگی۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی
ہوا کے دباؤ کا اثر
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جو آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا۔ بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشتر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
آج کا درجہ حرارت
کراچی میں آج کتنی گرمی پڑے گی؟ انجم نذیر کے مطابق آج بدین، ٹھٹہ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔








