رقم لے کر واپس نہ کرنے کا الزام، عدالت نے اداکارہ نازش کو طلب کر لیا

عدالت کا نازش جہانگیر کو طلب کرنے کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی قدیمی مارکیٹ کی دکانیں گرانے کا فیصلہ
سماعت کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق، کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
درخواست کی بنیاد
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
عدالت کے احکامات
عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اصلی سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا
استغاثہ کا موقف
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی۔ اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔
قانونی کاروائی کی درخواست
استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔