وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
فنانس بل پر بریفنگ
وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
ایجنڈا کی منظوری
وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی.