دہشت گردی مشترکہ خطرہ، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے: خواجہ آصف
وزیر دفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کو جنوری سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی
دوطرفہ ملاقاتیں
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کی اور تاجکستان، ایران، قازقستان اور چین کے وزرائے دفاع سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت 291 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل کے حملوں کی مذمت
اس موقع پر پاکستان کے وزیر دفاع نے اسرائیل کے ایران پر غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کی اور غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں پر حملے بند کرنے اور فوری مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں
اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے اجتماعی طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری نے اپنا دفتر 3 لاکھ روپے کرائے پر دے دیا، سیکیورٹی ڈیپازٹ کتنا لیا؟ جان کر یقین نہ آئے
پاکستان کا عزم
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، جعفر ایکسپریس حملوں کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین، سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
کشمیر اور فلسطین کے مسائل
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل کے لیے مذاکرات، ثالثی اور سفارتی حکمت عملی اختیار کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر، فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
ایس سی او میں پاکستان کا کردار
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کا ایس سی او میں فعال کردار علاقائی استحکام اور مشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم ستون ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور، ایس سی او چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کو علاقائی خوشحالی اور ایس سی او وژن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
خطے کی پائیدار خوشحالی
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کیلئے پرامن، مستحکم افغانستان ضروری ہے۔








