اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 12 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان پکڑ لئے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا
کارروائیاں مختلف شہروں میں
نجی ٹی وی دنیانیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ کارروائیاں ملتان، مندرا، لیاقت پور، قصور، پشاور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تم اور کتنی گہرائی میں جاؤ گے: سارہ شریف قتل کیس کا وہ ڈرامائی لمحہ جو مقدمے کی سمت بدل گیا۔
ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات
حکام کا کہنا ہے کہ 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 416.405 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 400 کلو بھنگ، 10 کلو 800 گرام چرس، 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس، 355 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 250 گرام ویڈ شامل ہے۔
قانونی کارروائی
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔