حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 783ویں سالانہ عرس کے انتظامات مکمل، خصوصی بریفنگ

پاکپتن میں عرس کی تیاریاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 783ویں سالانہ عرس اور محرم الحرام انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرگ ایڈکشن ٹریٹمنٹ سینٹر اسلام آباد، گھر جیسے پرسکون اور لگژری ماحول میں علاج
دربار کی حاضری اور دعائیں
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے دربار حضرت بابا فریدؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز میں امن و سلامتی کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی
انتظامات کا معائنہ
سیکرٹری داخلہ نے مزار کے احاطے میں تیار کردہ خصوصی ہسپتال، میڈیکل ایمرجنسی سینٹر، کنٹرول روم، نو تعمیر شدہ وضو خانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایمان ہے تو بغیر تلوار کے بھی لڑتا ہے، سپاہی
اہم بیانات
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر زائرین کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامات کو ہر پہلو سے مؤثر اور مربوط بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے انتظامات دیکھیں۔ عرس اور محرم کی تکمیل تک افسران فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے پر شہری کو قید کی سزا سنائی گئی
انتظامی امور کی بریفنگ
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال نے انتظامی امور، زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے بتایا کہ زائرین کی سہولت و رہنمائی، صفائی، طبی امداد، پانی اور ٹریفک پلان پر عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
سیکیورٹی نظام
ڈی پی او جاوید اقبال نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کے ساتھ کنٹرول روم سے 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، چیکنگ پوائنٹس، سکیورٹی فورسز اور والنٹیئرز کی تعیناتی مکمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی درخواست خارج کردی
دربار کی تزئین و آرائش
محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا کہ دربار کی تزئین و آرائش، صفائی، روشنی، پانی اور وضوخانے کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے。
ویڈیو رپورٹ