ایما زون کے بانی اورسابق نیوزاینکر لورین سانچزکی پُرتعیش شادی کا آج سے آغاز
شادی کی تقریبات کا آغاز
وینس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی کے شہر وینس میں ایما زون کےبانی جیف بیزوس اورسابق نیوزاینکروپائلٹ لورین سانچز کی پُرتعیش شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگا،اس شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دیدی
تیاریاں مکمل
نجی ٹی وی سماء کے مطابق دنیا کے ارب پتی جیف بیزوس کی شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہورہا ہے، تیاریاں آخری مراحلے میں داخل ہوچکیں ہیں، ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور لورین سانچیز وینس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی شادی کی پُرتعیش تقریب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اہم امور پر گفتگو
صدی کی سب سے بڑی شادی
اس شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے جس میں 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس گرینڈ شادی میں سیاسی رہنما، ہالی ووڈ اسٹارز، بزنس ٹائیکونز اور ایوانکا ٹرمپ جیسے بڑے نام شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش سے مشکلات ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے’’معذرت ‘‘، انتظامیہ کو ’’شاباش ‘‘
مہمانوں کی سہولیات
اسی طرح سے شادی کے منتظمین کی جانب سے مہمانوں کی تقل و حرکت کے لیے 30 واٹر ٹیکسیاں بھی مختص کی گئی ہیں۔ برائڈز ڈاٹ کام کے مطابق شادی میں فی مہمان پر 50 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، اس شادی پر 56 ملین ڈالرسے زائد اخراجات آئیں گے۔
منگنی کا اعلان
61سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 55 سالہ امریکی صحافی اور پائلٹ لورین وینڈی سانچیز سے 2023 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔








