عثمان خواجہ کا غزہ سے یکجہتی کیلئے انٹرویو دینے سے انکار

عثمان خواجہ کا انٹرویو سے انکار
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں آواز اٹھانے پر صحافی کو نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اصفہان کی نیوکلیئر لیبارٹری پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گئے، جنرل ڈین کین کی سینیٹرز کو خفیہ بریفنگ
نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ
نجی ٹی وی سماء کے مطابق عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ریڈیو کے ساتھ انٹرویو شیڈول تھا لیکن عثمان خواجہ نے ادارے کا مائیک دیکھا تو انٹرویو دینے سے منع کردیا اور انٹرویو کرنے والے صحافیوں سے معذرت بھی کی۔
پس منظر
خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے پر کرکٹ جرنلسٹ پیٹر لالر کو نوکری سے نکال دیا تھا۔