وزیراعلیٰ بلوچستان کا مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ بلوچستان کا اقدام
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے ساتھ کرسمس کی تقریب کا انعقاد ، سٹاف اور مسیحی خاندانوں کی شرکت
محکمہ تعلیم کے لئے ہدایات
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کو فرائض سے غفلت برتنے والوں کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال کے ہسپتال میں رکن اسمبلی کی فیملی کو پروٹوکول نہ دینے پر 2ٹرینی ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری کا حکم جاری
اساتذہ کے لئے شوکاز نوٹس
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے۔ اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو ان کی جگہ پر نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔
افسران کی ذمہ داریاں
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افسران فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔








