بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے: مزمل اسلم
کے پی حکومت کے مشیرِ خزانہ کی اہم باتیں
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی جب کہیں گے اس کے مطابق بجٹ دیں گے، وہ کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے، اگر تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ
جیل کے قریب گفتگو کا پس منظر
روزنامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا: اقوام متحدہ
پیشگی ملاقات کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ بجٹ دینے سے ایک ہفتہ پہلے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ پیش کریں تو آ جانا، ہمیں ابھی تک ان سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم نے آئینی مدت میں بجٹ پیش کرنا تھا اور منظور بھی کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیےکتنی رقم مختص کی گئی؟
بجٹ کی نوعیت اور چیلنجز
مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں، ایک سیلری اور ایک نان سیلری ہوتی ہے۔ اگر ہمیں بجٹ اخراجات کی اجازت نہیں دی جائے گی تو ہم کیسے معاملات چلائیں گے؟ تنخواہ پہلی تاریخ کو دینی ہوتی ہے، اگر بجٹ اجازت نہیں دے گا تو کیسے دیں گے؟
عارضی بجٹ کا اعلان
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وقتی طور پر بجٹ دے دیا ہے، اس کو عارضی بجٹ ہی سمجھیں، اگر تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے، ہم نے سر پلس بجٹ دیا، ہم اس کے مالک ہیں۔








