ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی پاکستان میں نمائش کی اجازت، کل ریلیز ہو گی۔

سردارجی 3 کی ریلیز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کل سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا
سینسر سرٹیفکیٹ کی وصولی
روزنامہ جنگ کے مطابق، فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔ یہ فلم مختلف مراحل سے گزر کر سنیما سکرین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری نے پہلے دور صدارت میں بلوچستان اور پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا
ہانیہ عامر کے مداحوں کی تیاری
پاکستان میں ہانیہ عامر کے مداحوں نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی۔ پاکستان میں سردار جی کے پارٹ ون اور ٹو پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
دیسٹری بیوٹر کی اطلاع
فلم کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹر زین ولی نے بتایا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل فلم کو پاکستان میں حکومت کی طرف سے نمائش کی اجازت مل گئی۔