ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تصاویر وائرل
نکاح کی تقریب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد کیمپ؟ پاکستان کے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا
پہلا دن
ڈان کے مطابق گزشتہ روز دونوں کے نکاح کی تقریب کاشیز کنگڈم فلم سٹی کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ویزہ ختم ہونے پرغیرقانونی مقیم طلبا کو ملک بدر کرنے کا اعلان ،سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی
خوشی کا لمحہ
نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، جن میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ، اہم جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر مقبولیت
دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے، خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے آمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تعلیمی تعلقات
ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔








