جب کوئی ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں یہ محبت نہیں ہے: سائرہ یوسف
سائرہ یوسف کی محبت کے خطرے کی علامات پر بات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی جو محبت کے رشتے کو کمزور بنا دیتی ہیں یا پھر محبت کے رشتوں میں ایسی علامات کا ہونا خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
پوڈکاسٹ میں شرکت
ڈان کے مطابق سائرہ یوسف نے چند ماہ قبل ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
بدتمیزی کی علامات
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں مردوں کو خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرتا دیکھتی ہوں تو میں بےچین ہوجاتی ہوں لیکن اس کے علاوہ دیگر علامات بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وزراء اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
محبت میں 'لوو بامبنگ'
اداکارہ نے دیگر خطرے کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی محبت میں آپ کو ’لوو بامبنگ‘ کرے تو سمجھ جائیں کہ یہ خطرے کی علامت ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ لوو بامبِنگ سے مُراد ایک ایسی تکنیک ہے جس میں کوئی شخص اپنے ساتھی کو بے حد توجہ، تعریف اور شفقت سے نوازتا ہے، خاص طور پر محبت کے رشتے کے ابتدائی مراحل میں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔
محبت کی حقیقت اور خطرے کی علامات
سائرہ یوسف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا اسی لیے ہوتا ہے تاکہ آپ ان کے علاوہ کسی اور پر دھیان نہ دے دسکیں، آپ کو احساس دلائیں کہ آپ سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے، آپ کو یہ سوچنے کا موقع تک نہ ملے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
اداکارہ کے مطابق جب محبت نئی نئی ہوتی ہے تو لوو بامبنگ کا مزہ آرہا ہوتا ہے، یوں لگتا ہے کہ یہی محبت ہے، تمام تر توجہ آپ پر ہوتی ہے لیکن یہ محبت نہیں ہوتی۔ یہ ہی سب سے بڑے خطرے کی علامت ہوتی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔








