آیت اللہ خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان بھی آگیا
نیتن یاہو کا بیان
تل ابیب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو کا مؤقف
’’جنگ ‘‘ کے مطابق نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ ’’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہمارے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اپنے یرغمالیوں کو رہا کرائیں گے اور امن کا دائرہ بڑھائیں گے۔ میری، اسرائیل اور یہودی عوام کی حمایت پر میں صدر ٹرمپ کا بہت شکر گزار ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ
نیتن یاہو کی تصویر
نیتن یاہو نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنی اور ٹرمپ کی گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ’’ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی‘‘۔








