ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی عشق و محبت کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنی زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس میں کوئی کامیابی نہیں ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر توجہ درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید نیچے آ گئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب معاملات انشاءاللہ بدلیں گے وہ بھی پوری طرح آپ کے حق میں۔ آپ جس مسئلے میں چل رہے ہیں اس سے بھی نجات حاصل ہوگی اور ایک بند راستہ کھلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 آزاد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے۔ آپ اس سے بچ کر چلیں اور اپنے راز کو راز ہی رکھیں، اگر نقصان سے بچ کر چلنا چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اپنا ہی ان دنوں شدید مخالف ہو گیا ہے اور آپ کے لئے کسی بھی حد تک مخالفت کر سکتا ہے۔ دور رہیں ایسے شخص سے، غصہ کرنے پر آپ کا ہی نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد نے آپ کو کسی چیز کا لالچ دیا ہے وہ چکر دے رہے ہیں۔ ان کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کر ڈالیں اور جو کام بھی کر رہے ہیں اس کو خفیہ انداز سے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 مزدور جاں بحق، 6 زخمی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب ایک بار پھر قسمت مہربان ہے۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا حل بھی نکلے گا اور جو راستہ کبھی بند تھا وہ اب دوبارہ آپ کے لئے کھل رہا ہے توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے آج انشاءاللہ اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور رقم کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل جانے کا بڑا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ عارضی ثابت ہوگی۔ آپ کو چاہیے کہ اب آگے کی تیاری کریں سب اچھا ہی ہوگا اور بہتر حالات سے وابستہ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر فرانس اور جرمنی بھی عاجز، اسرائیل کو خبردار کردیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کیوں کسی بھی ایسے معاملات میں آتے ہیں جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے؟ اس وقت اپنی فکر کریں اور سنجیدہ ہو کر اپنی زندگی کے معاملات دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں، سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، نائب وزیر اعظم
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب کسی بھی باہر کے شخص سے مشورہ نہیں لینا اور نہ ہی کسی کو رقم ادھار دینی ہے، واپسی کا امکان پھر بہت کم ہے۔ آج اپنی صحت کا صدقہ بھی لازمی دینے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکوں کی 5 سالہ بچی سے زیادتی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بار بار اس طرف نہ جائیں جہاں سے پہلے بھی نقصان ہوا تھا، اور اب اس میں مزید خطرہ ہے۔ چند دن اپنوں یعنی رشتے داروں سے بھی دور رہیں، دل کی بات کسی سے نہ کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو جس بھی طرف سے پیسہ آنے کی امید ہے اس میں تھوڑا سا انتظار کر لیں، انشاءاللہ سب کچھ ہو جائے گا۔ اس وقت جو کام کر رہے ہیں، بس اس پر توجہ دیں۔