امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان

ایران کے لیے امریکی اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش?

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہو گی، معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب بند گلی میں ہیں، عمران خان نے ناکامیوں کا ریکارڈ بنا رکھا ہے، کیسے مان لوں احتجاج کامیاب ہوگا؟ حافظ اللہ نیازی کھل کر بول پڑے۔

امریکی موقف اور مذاکرات

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کو بیرونی بینکوں میں اس کے 6 ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مذاکرات میں اہم ترین شرط ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں امریکی حملے میں اہم شخصیت ہلاک

ٹرمپ کا بیان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا، کچھ بھی باہر نہیں نکالا گیا۔ جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت مشکل اور خطرناک عمل ہوتا ہے۔ جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہ پہنچنے کی امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نشر کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے کچھ صحافیوں کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایران کی بہادری اور جنگ کے امکانات

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...