ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
اسرائیل کا معاشی نقصان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے
جی ڈی پی میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ملک کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: بیکن ہاؤس سکول سسٹم کا معیاری تعلیم کے فروغ اور بین الصوبائی ہم آہنگی میں اہم کردار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
انفراسٹرکچر کو نقصان
دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ نے اسرائیل میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھکاری نے 7.5 کروڑ کما لیے، 2 فلیٹ اور 3 دکانوں کا بھی مالک
وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے اس فتح کو امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کے موقع کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ہم اس پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کا موقع ملا ہے، جسے ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے۔








