دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے
فیملی کا پس منظر
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق پنجاب کے شہر ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریل کی سیٹی جدائی اور ملن کا استعارہ بن گئی تھی، فجر سے ذرا پہلے دور کہیں جب بجتی تو دل میں عجب سا درد اٹھتا،کسی دوشیزہ کا کلیجہ آری کی طرح چیر دیتی ہوگی۔
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بچنے والے سیاح عدنان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے۔ صبح ناشتے کے لیے دریائے سوات کے کنارے موجود تھے کہ اچانک سیلاب آیا اور فیملی پھنس گئی۔
جاں بحق افراد کی تعداد
عدنان نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری فیملی کے علاوہ دیگر 3 افراد بھی دریا برد ہوئے۔








