حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع

حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہی امور نے کہا ہے کہ حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار
رجسٹریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہی امور نے یہ واضح کیا ہے کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔ یہ بھی ضروری ہے کہ عازمین حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرائیں۔ سرکاری اور نجی دونوں سکیموں کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
اہلیت اور بینکوں کی فہرست
وزارت مذہبی امور کے مطابق، رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور کیے جائیں گے۔ حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں کے ذریعے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں 20 نومولودوں کی اموات کے بعد نصف درجن میٹرنٹی ہومز سیل
سکیموں کا انتخاب
حج رجسٹریشن کے بعد، عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔ رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔
حج اخراجات کی معلومات
وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے اور اس کے اعداد و شمار سعودی حکومت کو فراہم کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔