اسلام آباد سے دبئی جانے والا غیر ملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا

غیر ملکی طیارہ بھارتی حدود میں داخل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد سے دبئی جانے والا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث طیارہ سیالکوٹ نارووال سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا، جہاں 10 منٹ تک رہا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے 5 روز تک بند کرنے کا اعلان
آنے والی اطلاعات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی جانے والا غیرملکی ایئر لائن کا جہاز بھارتی فضائی حدود میں چلا گیا۔ جہاز موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ نارووال سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا، لاہور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پائلٹ جہاز کو بھارتی شہر امرتسر کی حدود میں لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا : بلاول بھٹو
معلومات کی تفصیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ تقریباً 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نشاندہی پر جہاز واپس پاکستانی فضائی حدود میں آیا۔
حکام کی وضاحت
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جمعرات کی صبح دبئی جاتے ہوئے بھارتی حدود میں گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم یا شدید بارش کے باعث ایسا ہوجاتا ہے۔