سوات میں جانی نقصان کے بعد پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے کا الرٹ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات میں جانی نقصان کے بعد پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
دریائے سوات میں خطرہ
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے فوری احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب کے بعد وبائی امراض، 2ہفتے میں 28ہزار افراد متاثر
حفاظتی اقدامات
پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔ ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ہنگامی اداروں کو نشیبی اور حساس علاقوں میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی
متاثرہ آبادی کی نقل مکانی
دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ضلعی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات فوری طور پر مہیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
کاشتکاروں کی ہدایت
کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام کو بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور خطرناک مقامات پر گاڑیوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ پانی جمع ہونے کی صورت میں مشینری اور دیگر ضروری آلات اہم مقامات پر پہلے سے پہنچائے جائیں تاکہ فوری کلیئرنس ممکن ہو۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر
پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں。