واشنگٹن: وفاقی وزیر احد چیمہ کی عالمی بینک کی قیادت سے اہم ملاقات
وفاقی وزیر کا عالمی بینک سے دورہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران عالمی بینک کی اعلیٰ قیادت سے واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی
اہم ملاقاتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز آنا بیئر ڈے اور جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے تفصیلی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
تعاون کی تعریف
احد چیمہ نے گزشتہ برس کے دوران پاکستان اور عالمی بینک گروپ کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعاون کی تعریف کی، جس کا نتیجہ "کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک" کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ یہ 10 سالہ حکمت عملی ہے جس کے تحت عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب امریکی ڈالر کی تاریخی معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی
ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات کی تجویز
وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبد الحق بجاوی سے بھی ملاقات کی اور تجویز دی کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کرنے چاہئیں تاکہ ان کی ترقیاتی ضروریات اور ممکنہ شراکت داریوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
منظور شدہ منصوبے
ان ملاقاتوں میں حالیہ عالمی بینک کی منظوریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جن میں 700 ملین ڈالر کا ریکو ڈک مائننگ منصوبہ اور 400 ملین ڈالر کا رسک پارٹیسپیشن فسیلٹی شامل ہیں، جو بعض اعتراضات کے باوجود آگے بڑھے ہیں۔
عالمی بینک کا کردار
وفاقی وزیر احد خان چیمہ نے کہا کہ بطور پاکستان کے سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار، عالمی بینک نے ہماری معاشی و سماجی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔








