ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین نے سعودی عرب کو شکست دے دی

پاکستان کی شاندار فتح
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے سعودی عرب کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
کامیاب کھلاڑی
پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس: رجسٹرار آفس کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار
آئندہ میچ کا شیڈول
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جنوبی کوریا میں کھیلی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ٹیموں کی تقسیم
اس چیمپئن شپ میں شریک 11 ملکوں کی ٹیمز کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ پاکستان کو گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
میچ کی تاریخیں
پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 28 جون کو چائنیز تائپے، تیسرا میچ کوریا کے ساتھ 29 جون کو جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گا۔