جیف بیزوس اور لورین کی پُرتعیش شادی ، تقریب کی خاص ڈشز میں کیا کیا شامل
جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شاندار شادی
وینس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکن ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس اور صحافی لورین سانچیز کی پُرتعیش اور مہنگی ترین شادی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز اٹلی میں ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
شادی کا مقام
رپورٹس کے مطابق جیف اور لورین کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر وینس میں ہوگی لیکن تاحال شادی کی تاریخ اور تقریب کا مقام خفیہ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گند کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی
پہلی تقریب کی قیاس آرائیاں
دوسری جانب یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جیف اور لورین ان تقریبات سے قبل ہی امریکہ میں ایک انتہائی نجی تقریب میں رشتہ ازدواج بندھ چکے ہیں، اور یہ ان کی شادی کی دوسری سیلیبریشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
تقریب کا مقام اور مہمان
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب وینس کے تاریخی مقام آرسنل میں مشہور سینٹ مارکس سکوائر کے سامنے، 99 میٹر اونچے بیل ٹاور کے ساتھ ہفتے کے روز منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں ہالی وڈ اسٹارز اور دنیا کی مشہور شخصیات کی 200 سے 250 تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: یو این سیکریٹری جنرل
شادی کا بجٹ
اس شادی کے بجٹ کا تخمینہ 56 ملین ڈالر یعنی 15 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی اور صدی کی مہنگی ترین شادی میں شمار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی ذرائع: خیبر پختونخوا سے فوجی دستے اسلام آباد روانہ
مہمانوں کی آمد کا انتظام
رائٹرز کے مطابق منتظمین کی جانب سے مہمانوں کے استقبال کیلئے وینس کی مختلف کمپنیوں سے کم از کم 30 واٹر ٹیکسیاں بک کروائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 90 پرائیوٹ جیٹس کے ذریعے خاص مہمانوں کو وینس لایا جائے گا، جبکہ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے 250 مہمانوں کو وینس کے 5 پُرتعیش ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی
شادی کی خاص ڈش
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی کے مقامی دکانداروں کو وینیشین روایت کا ذائقہ شادی میں شامل کرنے کیلئے بک کیا گیا ہے، جنہیں اس شادی کے لئے اٹلی کی معروف روزا سلوا پیسٹری کے 200 سے زائد گڈی بیگز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔
جیف بیزوس اور لورین سانچیز کا تعلق
واضح رہے کہ 61 سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 55 سالہ امریکی صحافی و اینکر لورین وینڈی سانچیز سے 2023 میں منگنی کی تھی۔ بیزوس نے جنوری 2019 میں اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ بیزوس اور میکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں۔ لورین سانچیز کی بھی 4 سال قبل شوہر پیٹرک وائٹسیل سے طلاق ہوگئی تھی، 13 سال کی شادی میں ان کے 2 بچے ہیں۔








