کراچی: کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق
پولیس اہلکار کی آتشزدگی سے ہلاکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن سے متاثرہ پاکستانی شہری کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کی کوشش ناکام
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ کراچی سیکٹر 7 اے میں واقع کوارٹر میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے پولیس اہلکار حاجن جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹینر پر بشریٰ بی بی کے ساتھ سائے کی طرح موجود یہ پُراسرار شخص کون تھا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا.
پولیس اہلکار کی تعیناتی
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور وہ کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی جبکہ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس حکام کے مطابق آگ صرف پولیس اہلکار اور جس چارپائی پر وہ سو رہا تھا صرف اسی پر ہی لگی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔








