کراچی: کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق
پولیس اہلکار کی آتشزدگی سے ہلاکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف سٹیرنگ پر ٹانگیں رکھ کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ کراچی سیکٹر 7 اے میں واقع کوارٹر میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے پولیس اہلکار حاجن جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کے خلاف قرارداد منظور
پولیس اہلکار کی تعیناتی
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور وہ کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی جبکہ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس حکام کے مطابق آگ صرف پولیس اہلکار اور جس چارپائی پر وہ سو رہا تھا صرف اسی پر ہی لگی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔








