وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک

بنگوئی میں خوفناک دھماکہ
بنگوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک سکول میں دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ
دھماکے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں پیش آیا جہاں ایک ہائی سکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد سکول میں بھگڈر مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے
نقصان اور زخمیوں کی تعداد
رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے جب کہ کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ بھی لگائی۔
امتحانی مرکز کی صورتحال
وسطی افریقی جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے مطابق حادثے کے وقت 6 مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ بنگوئی کے ہائی سکول میں واقع امتحانی مرکز میں امتحان دے رہے تھے۔ وزارت تعلیم کے مطابق امتحان دینے والوں کی عمریں تقریباً 18-22 سال کے درمیان تھیں۔