بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آرمی چیف کی اہم گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا۔ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
ملاقات کا پس منظر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کھیل کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار
بھارت کے خلاف واضح پیغام
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں۔ ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح، دیپال پور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ جاری
دہشت گردی کا مسئلہ
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کے اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں سے متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں، نہ جھکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے خوف کے بت توڑ دئیے ، 24 کو ہر صورت احتجاج ہوگا ، شیخ وقاص اکرم
افغانستان کے ساتھ تعلقات
آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تاہم ہم اُن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی دہشت گردانہ پروکسیز 'فتنۃ الہندوستان' اور 'فتنۃ الخوارج' کو جگہ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے وفد کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستانیت کی اہمیت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو بچائیں گے، ٹرمپ کرپشن الزامات میں گھرے اسرائیلی وزیراعظم کے دفاع میں آگئے۔
قومی خدمات کی اہمیت
آرمی چیف نے کہا کہ سول بیوروکریسی کار یاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا.
عملی مشاہدات
52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔








