کوچز نے وکٹ کیپنگ پر محنت کرنے کی ہدایت کی ہے، خواجہ نافع
خواجہ نافع کی وکٹ کیپنگ کی محنت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ مجھے کوچز نے کہا ہے کہ اپنی وکٹ کیپنگ پر بھی محنت کروں، میں اسپنرز کو بھی کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد و دیگر طلب
این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ میں پریکٹس
لاہور میں این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ میں پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکلز کیمپ کی وجہ سے کافی بہتری آئی ہے، عبدالرزاق کے ساتھ پاور ہٹنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔ خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ ہم دن میں 8 سو گیندیں کھیلتے ہیں، اس سے مسلز بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ ہمیں اس پریکٹس سے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کا اہم کھلاڑی مبینہ طور پر زخمی ہو گیا
ویوین رچرڈز کی رہنمائی
انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز سے سیکھنے کا موقع ملا، انہوں نے مجھے کہا خود پر یقین رکھ کر کھیلوں تو کبھی مشکل نہیں ہو گی۔ ویوین رچرڈز نے بتایا کہ وہ بھی خود پر یقین رکھ کر مشکل سے مشکل شاٹس کھیلتے تھے۔
مختلف فارمیٹس کے مطابق خود کو تیار کرنا
خواجہ نافع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ہر فارمیٹ کے مطابق کھیلنے کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں، مجھے وکٹ کیپر کے طور پر بھی خود کو تیار رکھنے کا کہا گیا ہے۔








