پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
چیف آف دی نیول سٹاف کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا:عظمیٰ بخاری
54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب

سربراہ پاک بحریہ نے 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کی لڑائی کے دوران حادثاتی طور پر باپ نے 6 ماہ کی بچی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دی
بحرِ ہند کی جغرافیائی صورتحال

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ میں پولیس کو چکمہ دے کر دکان سے پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو دلچسپ سزا سنا دی گئی
پاک بحریہ کی تیاری
ایڈمرل نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان
شرکاء کی محنت اور لگن
نیول چیف نے کورس کے شرکاء کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔








