ہم بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹوزرداری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے خطرے میں شدت، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو فون کیا
تاریخی فتح کا اعلان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پر شکر گزار ہوں، بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سب مل کر سیلاب زدگان کی مدد کریں، قائمقام چیئرمین سینیٹ
بھارت کے ساتھ موازنہ
انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک اور وسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیے کے محاذ پر بھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
سوشل میڈیا کی کامیابی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی بھارت شکست کھا گیا، بیانیے کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے صف اول کا کردار ادا کیا، پانچ دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی، ہمیں پاکستانی میڈیا پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارتخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا
بھارت کا بے بنیاد الزام
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ہم شفاف تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں، اب شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، سیٹلائٹ کا زمانہ ہے، ہم نسل در نسل کشمیر کے لیے لڑتے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان معاشی طور پر ترقی کرے اور عوام کو فائدہ ہو۔
ذمہ دار نیوکلیئر اسٹیٹ
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیزفائر کی کوشش ناکام ہو، پاکستان نے ایک ذمہ دار نیوکلیئر اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں۔








