نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہو گئے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا، ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
جنوبی پنجاب میں بے بنیاد وعدے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بہن علیمہ خان نے خود فرما دیا بانی مائنس ہو چکے ہیں، آج ہم نہیں کہہ رہے بانی کی بہنیں مائنس کی بات کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راشن چوری کے الزام میں معطل کردیا گیا
عوام کی بلا تفریق خدمت
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں، جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے، ہم نے اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے، اپنے وعدے پورے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں: مریم نواز
اپوزیشن کا شور شرابا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا جس پر مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن کو لگے رہنے دیں، ان کے حق کو تسلیم کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
صاف پانی منصوبے کا آغاز
مریم نواز نے کل (ہفتہ) سے صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھانہ بنی گالہ سے فرار زیادتی کے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
سیاسی محاذ
انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی ہی جماعت کے بڑوں سے ہے، جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے، صوبے بھر میں عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں، صوبے بھر میں عوام کو اقلیتی کارڈ اور کسان کارڈ دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری، ایران اور غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز
پنجاب کی ترقی کے اقدامات
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، میرے لیے پنجاب کا ہر گاؤں، تحصیل ایک جیسی ہے، پنجاب کے عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، محسن نقوی کو حساب دینا ہوگا، عمران خان
تاریخی بجٹ کی منظوری
مریم نواز نے کہا کہ تاریخی بجٹ کی منظوری پر ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، ہم نے تاریخ کا سب سے منظم 5335 ارب کا بجٹ دیا ہے، ہم نے تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، میں آپ کو، پارلیمنٹیرینز کو اور پورے پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
پاکستان کی امن کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتی ہوں، پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے، پاکستان قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مالی استحکام کی کوششیں
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا 30 سال سے ڈومیسٹک ڈیٹ آج تقریباً ختم ہو چکا ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا ہے، اس کے نتیجے میں ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، دونوں شخصیات نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان فرار ہو گیا، لیکن کیسے؟ حیران کن انکشاف
سرکاری اخراجات میں کنٹرول
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے، مائنز اینڈ منرلز میں 30 ارب روپے کی پنجاب نے بچت کی ہے، وزارت معدنیات میں انقلابی اقدامات قابل تحسین ہیں۔
تمام علاقوں کی یکساں ترقی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں عوام کی بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں، میرے ہر منصوبے میں پنجاب کے ہر علاقے کے شہری کا وہی حصہ ہے جو لاہور کے باسیوں کا حصہ ہے، بھکر، لیہ راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یار خان سب شامل ہیں جس طرح لاہور والے شامل ہیں۔








